جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں کس حال میں ہیں؟ سپریم کورٹ نے رپورٹ مانگ لی

datetime 24  اگست‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں کس حال میں ہیں اٹارنی جنرل 28 اگست تک رپورٹ دیں۔

دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے تحریر کیا۔تحریری حکمنامے میں عدالت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں کس حال میں ہیں اٹارنی جنرل 28 اگست تک رپورٹ دیں، اٹارنی جنرل چیمبر میں رپورٹ جمع کرائیں۔حکمنامے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس زیر سماعت ہے، وکیل نے سپریم کورٹ کے حکم پر گزشتہ روز اٹھائے گئے نکات ہائیکورٹ میں پیش کیے۔سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ اس صورتحال میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا مناسب ہوگا۔

چیف جسٹس نے تحریری حکم نامہ میں کہا کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق انہوں نے تمام نکات ہائی کورٹ میں پیش کر دیے ہیں، ایسی صورت حال میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا مناسب ہو گا، کیس کی سماعت ملتوی کی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…