جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

پی ٹی آئی چیئرمین کیلئے چیف جسٹس اپنا کیریئر داؤ پر لگا رہے ہیں، نواز شریف

datetime 23  اگست‬‮  2023 |

لندن(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان اپنے کیریئر کو داؤ پر لگا رہے ہیں،کون نہیں جانتا پی ٹی آئی چیئر مین کو لانے والے جنرل باجوہ اور جنرل فیض تھے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ سے القادر ٹرسٹ تک اربوں کی کرپشن میں ملوث ہیں، توشہ خانہ سے القادر ٹرسٹ تک کی کرپشن میں ملوث شخص کو بچانے کیلئے چیف جسٹس سرگرم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت کے چیف جسٹس نواز شریف کو دیوار سے لگانے میں لگے تھے، آج کے چیف جسٹس عمران کو بچانے میں لگے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ جانتے ہیں یہ بندہ کرپٹ ہے اور اس نے پاکستان کو تباہ کیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس صاحبان نے ہمارے خلاف کیا کچھ نہیں کیا، سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس صاحبان کے بارے میں اندر سے گواہیاں آ رہی ہیں،جسٹس شوکت صدیقی سینئر جج تھے، ان کی گواہی سے بڑا اور کیا ہو سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا تھا نواز شریف کو نااہل کرنا اور جیل میں ڈالنا ہے، ثاقب نثار نے کہا تھا کہ یہ ”ان”لوگوں کا فیصلہ ہے، وہ کون تھے، جنرل باجوہ اور جنرل فیض تھے۔

قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے امریکا جا کر کہا کہ میں نواز شریف کا اے سی اتاروں گا، دھرنوں میں کہا نواز شریف کو گھسیٹ کر پرائم منسٹر ہاؤس سے نکالوں گا۔نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے اپوزیشن میں سوائے دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کے سوا کچھ نہیں کیا، اقتدار میں آکر اس نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، امریکا جا کر کہا نواز شریف کے جیل میں کمرے سے پنکھا، اے سی سب کچھ اتروا دوں گا، دھرنوں کے وقت کہتے تھے نواز شریف کے گلے میں رسہ ڈال کر گھسیٹ کر نکالوں گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…