ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک بھر میں ادویات بحران شدت اختیار کر گیا

datetime 22  اگست‬‮  2023 |

مکوآنہ ( این این آئی )ادویات بحران شدت اختیار کر گیا، عام استعمال کی دوائیں بھی ناپید ہو گئیں، قیمتوں میں بھی مزید اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سمیت ملک میں ادویات کی قلت اور قیمتوں کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں دواؤں کا بحران شدید سے شدید ہوتا جا رہا ہے، ادویات کی قلت کے ساتھ دستیاب ادویات کی قیمتیں بھی 18 سے 20 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔دمہ کے مریضوں کیلئے ان ہیلر دستیاب ہیں نہ ہی شوگر کے مریضوں کیلئے انسولین، اس کے علاوہ اینٹی بایوٹکس، اسکن انفیکشنز، ڈائریا، بلڈ پریشر اور بخار کی دوائیں بھی ناپید ہیں۔

دوسری جانب شوگر، معدے کی تیزابیت، امراض قلب، اینٹی بایوٹک دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، شوگر کی دوائی 219 سے بڑھ 258 روپے تک پہنچ گئی جبکہ معدے کی تیزابیت اور جلن کی دوائیں 606 سے بڑھ کر 714 روپے کی ہوگئی ہیں، دل کے امراض کی 140 روپے میں ملنے والی دوا اب 165 روپے میں دستیاب ہے۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…