جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

ملک بھر میں سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، ندی نالوں میں طغیانی، سیلاب کا خطرہ

datetime 21  اگست‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں (بدھ)سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی، ندی نالوں میں طغیانی اور سیلاب کے خطرات پیدا ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 23 سے 27 اگست کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، 22 اگست کو بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔23

سے 27 اگست کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، گلیات، اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بادل برسیں گے۔چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، کوہاٹ، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، 24 سے 26 اگست کے دوران کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بھکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا 25 اور 26 اگست کے دوران ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، موسلادھار بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا ہ ،راولپنڈی اسلام آباد کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہا میں اضافے کا امکان ہے۔موسلادھار بارشوں کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، گوجرانولہ، لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے، مری، گلیات، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا 23 سے 25 اگست تک دریائے جہلم کے بہا ئومیں اضافہ ہو گا، دریائے جہلم میں بہا ئوبڑھنے سے منگلا ڈیم کی سطح متاثر ہو گی، چیئرمین این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو سیلاب کے نقصانات کا درست ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایات کر دیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…