اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

datetime 21  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان اور پنجاب حکومت کے درمیان بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اتفاق ہوگیا ہے،

جس کے بعد انتخابات کے لیے مجوزہ مدت بھی سامنے آگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرائے جائیں گے۔ یہ انتخابی عمل 15 دسمبر 2026 سے شروع ہوکر 15 جنوری 2027 تک مکمل کیا جائے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں صوبے میں انتخابات کے انعقاد کے طریقہ کار اور مجوزہ تاریخوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری پنجاب نے الیکشن کمیشن کو صوبائی حکومت کے منصوبے سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ بلدیاتی انتخابات مقررہ مدت کے دوران مختلف مراحل میں منعقد کیے جائیں۔

چیف سیکریٹری کے مطابق مرحلہ وار پولنگ کرانے کا مقصد انتخابی عمل کے لیے مناسب سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانا اور انتخابات کو بہتر انداز میں مکمل کرنا ہے۔

الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والے اتفاق کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…