پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے’ وزیر دفاع

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2018 کے سیاسی حالات کے اصل ذمہ دار سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہیں، اور ان کے مطابق جو کچھ ملک کے ساتھ ہوا، اس پر اُن کا کورٹ مارشل اور ٹرائل ہونا چاہیے۔

وزیر دفاع نے پانامہ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا تسلیم کرتی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔ ان کے مطابق نواز شریف کا کیس براہِ راست سپریم کورٹ میں چلایا گیا، اور یہ سوال اٹھتا ہے کہ اس وقت ججوں کے ضمیر کہاں تھے؟ آج عدلیہ پر حملوں کی باتیں کی جا رہی ہیں جبکہ ستائیسویں ترمیم سے متعلق فیصلے تمام جماعتوں کی مشاورت سے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھائیسویں ترمیم پر بھی اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اختلافات اپنی جگہ، مگر خواتین کی بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں جس طرح لوگوں کے ساتھ برتاؤ کیا گیا، وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب مریم نواز کی والدہ کا انتقال ہوا، وہ اس وقت جیل میں تھیں، اور پی ٹی آئی حکومت نے کسی قسم کی نرمی نہیں دکھائی۔ اسی طرح جب وہ خود جیل میں تھے تو اُن کی ملاقات صرف اہلِ خانہ تک محدود تھی۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا جیل ملاقات کیلئے جانا غیر ضروری تھا-انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی نواز شریف سے جیل میں ملنے گئے، کبھی سیاست پر گفتگو نہیں کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…