اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ آج چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے۔
یہ ملاقات آج دوپہر دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی جس میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیرقانون اور اٹارنی جنرل بھی ہوں گے۔وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ وزیراعظم آج چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے۔