جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان کی توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد، نااہلی برقرار

datetime 22  دسمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد ہوگئی جس کے باعث عمران خان کی نااہلی برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کا سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ سنا دیا، جس کے بعد بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے انتخابات میں حصہ لینے کے امکانات ختم ہو گئے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ قانون میں سزا معطلی کے آرڈر میں نظر ثانی یا ترمیم کی گنجائش نہیں۔ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ سزا معطل ہوسکتی ہے فیصلہ نہیں۔ سپریم کورٹ واضح کر چکی ہے کہ سزا معطلی سے فیصلہ معطل نہیں ہوتا۔ بانی پی ٹی آئی نے سزا معطلی کی درخواست میں فیصلہ معطل کرنے کی استدعا نہیں کی تھی۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل ہے جبکہ سزا کالعدم قرار دینے کے صورت میں الیکشن میں حصہ لیا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قانون میں سزا معطلی کے آرڈر میں نظرثانی یا ترمیم کی گنجائش نہیں ہے، سزا معطل کرنے سے فیصلہ معطل نہیں ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…