جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب

datetime 2  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پارٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف نے ہفتہ کو انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا۔انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بیرسٹر گوہر علی خان پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عمرایوب بلامقابلہ پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ یاسمین راشد پی ٹی آئی پنجاب کی صدر جبکہ منیر احمد بلوچ پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔نیاز اللہ نیازی نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر منتخب ہوگئے جبکہ حلیم عادل شیخ سندھ سے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر منتخب ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینے والوں کا ایک پینل ہے، تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔پارٹی چیئرمین منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اہم منصب پر ذمہ داری سونپے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ منصب میرے پاس امانت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پارٹی رہنمائوں پر آئے روز کیسز بنائے گئے، ہمیں عدالتوں سے وہ ریلیف نہیں ملا جو ملنا چاہیے تھا، آج بھی ہماری آدھی سے زائد قیادت انڈر گرائونڈ ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ آپ اپنی گاڑیاں واپس نہ کریں، ہمارے حقوق کا تحفظ ہمیں واپس دلادیں۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 1960 سے پاکستان کی 175 سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں اپنے انٹرا پارٹی انتخابات جمع کراتی آئی ہیں لیکن کسی کے الیکشن کو ایسا نہیں دیکھا گیا جیسا ہمارا دیکھا گیا۔ انہوںنے کہاکہ میں عمران خان کے جانشین اور نمائندے کی حیثیت سے میں یہ ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا، یہ منصب اس وقت تک میرے پاس امانت کی طرح رہے گا جب تک خان صاحب واپس نہیں آجاتے، عمران خان چیئرمین تھے، آج بھی چیئرمین ہیں اور تاحیات چیئرمین رہیں گے۔

واضح رہے کہ 23 نومبر کو الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو اپنے انتخابی نشان کے طور پر بلے کو برقرار رکھنے کے لیے 20 دن کے اندر اندر پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔29 نومبر کو پی ٹی آئی نے اعلان کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن 2 دسمبر کو کرائے جائیں گے۔اس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی نے اعلان کیا تھا کہ عمران خان قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے اور گوہر ان کی جگہ چیئرمین کا الیکشن لڑیں گے۔گزشتہ روز یکم دسمبر کو بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی چیئرمین کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…