پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صدر عارف علوی کو کام سے روکنے اور عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو کام سے روکنے اور عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔صدر مملکت کے خلاف درخواست آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت غلام مرتضیٰ نے دائر کی، صدر اور وزارت قانون کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صدر عارف علوی نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا جس سے صدر مملکت کے عہدے کی تضحیک ہوئی، صدر پوری قوم کا ہوتا ہے نا کہ صرف ایک سیاسی جماعت کا، عارف علوی نے اپنے صدارتی دفتر کو تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کیلئے وقف کر رکھا ہے۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ عارف علوی عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیر آئینی اقدام کے بھی مرتکب ہوئے ہیں، صدر نے اپنی آئینی ذمہ داری سے بھی پہلو تہی برتی ہے، عام انتخابات کی تاریخ دینا صدر کا کام تھا لیکن انہوں نے تاریخ نہیں دی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ صدر غیر قانونی طور پر اسمبلی کی تحلیل کے بھی مرتکب ہوئے ہیں، ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت آئین پر عملداری کو یقینی نہیں بنایا۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عارف علوی کو بطور صدر کام کرنے سے روکا جائے اور ان کے خلاف آئین و قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…