جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان نے آئی ایم ایف کے مطلوبہ اہداف حاصل کرلیے ،70 کڑور ڈالر کے قرض کی منظوری

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان معاشی بہتری کی طرف گامزن.ملکی سالمیت کے پیش نظر عسکری قیادت اور وفاقی حکومت نے معیشت کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کا آغاز کر دیا،عسکری قیادت اور دیگر حکومتی رہنماں کی انتھک کوششوں اور محنت کے ثمرات رونما ہونے لگے،پاکستان نے آئی ایم ایف کے مطلوبہ اہداف حاصل کرلیے ہیں جس کے باعث پاکستان آئی ایم ایف کی جانب سے 70 کڑور ڈالر کے قرض کی منظوری ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو نومبر 2023 کو آئی ایم ایف کی ٹیم نے ناتھن پورٹر کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور 2 ہفتے تک پاکستان میں معاشی استحکام کا جائزہ لیا۔پاکستان نے آئی ایم ایف کے مطلوبہ اہداف حاصل کرلیے ہیں جس کے باعث پاکستان آئی ایم ایف کی جانب سے 70 کڑور ڈالر کے قرض کی منظوری ہوگئی ہے،آئی ایم ایف سے ملنے والے اس قرضے سے پاکستان معاشی ترقی کی منازل طے کرے گا۔پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 2 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے کی کمی کا اطلاق ہوا،پاکستانی حکام مالی سال 2024 میں پاکستان کے جی ڈی پی میں 0.4 فیصد سرپلس حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہیں ،ملکی ترقی کے پیش نظر عوام کو قرضوں میں ریلیف دیا جائے گا،کفالت پروگرام کے تحت کمزور طبقے کے 93 لاکھ خاندانوں کو ریلیف اور سالانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

پاکستان کے توانائی سیکٹر میں بہتری کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے جس کے تحت جی ڈی پی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،درآمدات میں کمی، برآمدات اور روپے کی قدر میں نمایاں اضافے سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگی،ایس آئی ایف سی سے نئے معاشی مواقع حاصل کیے جارہے ہیں۔

دیوالیہ ہونے کے قریب ریاستی اداروں کی نجکاری پر عمل درآمد سے ملکی معیشت پر بوجھ میں نمایاں کمی واقع ہوگی، پاکستان مہنگائی کی شرح میں کمی اور عوام کے لیے روزگار کے مواقعوں میں اضافے کے نئے سفر پر گامزن مالی سال 2024 کے لیے شرح نمو 3.5 فیصد تک بہتر کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈان اور غیر قانونی شہریوں کی ملک بدری سے بھی ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے لگے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے پوائنٹس 57 ہزار سے زائد کے اضافے سیپچھلے دو سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے،سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 1.15 فیصد اضافہ ہوا اور ستمبر 2022 میں 2.4 بلین ڈالر کے مقابلے ستمبر 2023 میں 2.5 بلین ڈالر رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…