جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسد عمر پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی، سیاست چھوڑنے کا اعلان

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دینے اور سیاست مکمل طور پر چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں ، ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں اسد عمر نے لکھا کہ ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ جیسا کہ میں پہلے بھی عوامی سطح پر کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

اسد عمر نے اپنی پوسٹ میں اعلان کیا کہ میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں، میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا۔انہوں نے لکھا کہ خاص طور پر میں این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا، جس حلقے اور میں نے اس حلقہ کی خدمت کرنے کی بھر پور کوشش کی۔پوسٹ کے اختتام پر اسد عمر نے دعائیہ کلمات درج کیے کہ اللہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔

خیال رہے کہ رواں برس 9 مئی کو اسلام آباد میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے حکم پر رینجرز نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنان کی جانب سے پرتشدد احتجاج سمیت شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا، احتجاج کے دوران فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا اور سرکاری و نجی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔
پرتشدد احتجاج کے ردعمل میں حکومت کی جانب سے مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون دیکھنے میں آیا، سیکڑوں کارکنان سمیت پارٹی کے متعدد رہنمائوں کو گرفتار کرلیا گیا۔بعد ازاں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت میں شامل متعدد سرکردہ رہنمائوں نے 9 مئی کے پرتشدد احتجاج کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان بھی کردیا۔24 مئی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پارٹی عہدہ، کور کمیٹی کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ اس وقت میرے لیے ممکن نہیں ہے کہ میں پارٹی عہدہ رکھ سکوں تاہم انہوں نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا اور سیاست مکمل طور پر چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…