ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

عدالت نے راولپنڈی پولیس کو عمران خان سے تفتیش کی اجازت دے دی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)سائفر کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے 9مئی واقعات سے متعلق راولپنڈی میں مقدمات میں پولیس کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت دے دی۔راولپنڈی پولیس کے افسرسائفر کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔پولیس افسر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں شامل تفتیش کرنا ہے۔

اس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو شاملِ تفتیش کیاگیا؟پولیس افسر نے کہاکہ دونوں کو شاملِ تفتیش نہیں کیا، شریک ملزمان کے بیانات پرشامل تفتیش کرناہے، ہمارے پاس9 مئی واقعات سے متعلق ایف آئی ایکی رپورٹ بھی موجود ہے۔جج نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف درج مقدمات کاجائزہ لیا۔عدالت نے دونوں کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی اور کہا کہ قانون کے مطابق صرف تفتیش کرنے کیلیے اجازت دے رہا ہوں۔خیال رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…