منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روسی خام تیل کی ادائیگی ڈالر کے بجا ئے کس کرنسی میں کی گئی؟مصدق ملک نے بتا دیا

datetime 13  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روسی خام تیل کی ادائیگی چینی کرنسی (یو آن)میں کی گئی۔گزشتہ روز پہلا روسی خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچا تھا،183میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے اور اب جہاز سے روسی تیل کی پاکستان ریفائنری منتقلی شروع کردی گئی ہے۔

تاہم وزیر مملکت مصدق ملک نے غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز سے ٹیلیفون پرگفتگو میں تصدیق کی ہے کہ روسی خام تیل کی ادائیگی چینی کرنسی میں کی گئی ہے اور پہلی درآمد کی ادائیگی حکومت سے حکومت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ ٹن خام تیل درآمد کرنے کیلئے ادائیگی اپریل میں کردی گئی تھی اور معاہدے کے مطابق 45ہزار ٹن تیل کراچی پہنچ چکا جبکہ باقی بھی جلد پاکستان پہنچ جائے گا۔مصدق ملک نے معاہدے کی تجارتی تفصیلات، قیمتوں اور رعایت کے بارے نہیں بتایا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے مختلف پروڈکٹس ملا کر چلائی ہیں،کسی بھی صورت میں اس خام تیل کی ریفائننگ سے نقصان نہیں پہنچے گا، ہمیں یقین ہے کہ یہ تجارتی طور پر قابل عمل ہوگا۔وزیر مملکت نے کہاکہ جہاز کو آف لوڈ ہونے میں تین دن لگیں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان کی چینی کرنسی میں ادائیگی امریکی ڈالر کے غلبے والی برآمدی ادائیگیوں کی پالیسی میں اہم تبدیلی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…