جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

نیب اس وقت اختیارات کا غلط استعمال کررہا ہے،چیف جسٹس

datetime 23  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کیدوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دئیے ہیں کہ نیب اس وقت اختیارات کا غلط استعمال کررہا ہے، نیب کو ایک اختیار مل گیا جسے ہر جگہ استعمال کررہا ہے۔

سپریم کورٹ میں نیب ملزم ندیم حمید شیخ کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے کی نیب درخواست پرسماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ملزم کیاکاؤنٹس میں کتنی رقم ہے جو منجمد کرنی ہے؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 48 ہزار 674 روپے کے بینک اکاونٹ کا فریزنگ آرڈر درکار ہے۔نیب پراسیکیوٹر کے جواب پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا مذاق ہے؟ نیب اس وقت اختیارات کا غلط استعمال کررہا ہے، نیب کو ایک اختیار مل گیا جسے ہر جگہ استعمال کررہا ہے، نیب صرف 48 ہزار روپے کے پیچھے پڑا ہے،48 کروڑہوتے تو بات بھی تھی۔ دورانِ سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ نیب فیئر نہیں ہے، نیب کو ایسی درخواست دائر نہیں کرنی چاہیے تھی۔عدالت کے اظہاربرہمی کے بعد نیب نے درخواست واپس لے لی جس پر سیم کورٹ نے کیس نمٹا دیا۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…