پیر‬‮ ، 16 فروری‬‮ 2026 

اسد عمر کے بعد شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کر لیا گیا

datetime 10  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد رہنماؤں کی گرفتاری کے جاری سلسلے میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کے بعد وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کر لیا گیا-

اسد عمر کو انسداد دہشت گردی فورس نے مینٹیننس آف پبلک آرڈر کی دفعہ 16 کے تحت گرفتار کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ اسد عمر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ایک مرتبہ پھر احاطہ عدالت سے گرفتاری، مکمل لاقانونیت، جنگل کا قانون نافذ۔پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسد عمر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ ہائی کورٹ کے سائلین گیٹ سے اسد عمر کو گرفتار کیا گیا، گرفتاری کس مقدمے کے تحت عمل میں لائی گئی، ابھی کچھ معلوم نہیں۔اسلام آباد پولیس نے اسد عمر کو بتایا کہ ان کے وارنٹ گرفتاری موجود ہیں، انہیں سرکاری املاک سمیت تھوڑ پھوڑ کے کیسز میں گرفتار کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر کیانی اور عمران اسمٰعیل احتساب عدالت کے باہر پہنچے اور اندر جانے کی اجازت دینے کی استدعا کی تو انہیں پولیس نے روکتے ہوئے کہا کہ آپ کو اندر جانے کی اجازت نہیں مل سکتی، فہرست میں آپ کا نام موجود نہیں ہے۔خیال رہے کہ اسد عمر، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ہمراہ عمران خان کی پیشی کے موقع پر پولیس لائنز اسلام آباد کے باہر پہنچے تھے۔اس سے قبل صبح صادق کے وقت تقریباً ساڑھے 4 بجے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا۔پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ 12 سے 15 افراد نے عمر چیمہ کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور انہیں کسی نامعلوم مقام پر لے گئے۔ایک روز قبل سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد کراچی میں ہونے والے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کراچی کے صدر علی زیدی کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔خیال رہے کہ 9 اپریل کو سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے رینجرز کی مدد سے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا تھا۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…