اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ حکومتی ارکانِ پارلیمنٹ کے ساتھ آج دوپہر کے کھانے کے موقع پر مشاورت کے بعد کیا۔دوپہر کے کھانے میں سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر حکومتی ارکان نے شرکت کی۔قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جہاں وزیرِ اعظم شہباز شریف اعتماد کا ووٹ لینے پہنچے تھے