بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان خان اینف از اینف ، فارن فنڈنگ ، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا جواب تو دینا پڑیگا، مریم اور نگزیب کا عدالت جانے کا چیلنج

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالت جانے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خان اینف از اینف ، فارن فنڈنگ ، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا جواب تو دینا پڑے گا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ گھڑی عمران خان نے 2 کڑوڑ کی خریدی ، عمران خان نے ہینڈلرز کے ذرئیے 28 کڑوڑ کی بیچی ،

پیسے منی لانڈر ہو کر پاکستان آئے اور پیسے ڈکلئیر نہیں کئے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ، دوبئی، مریخ یاپھر چاند جہاں کہیں بھی مقدمہ کریں ، رسیدیں تو وہاں بھی دینا پڑیں گی۔ انہوںنے کہاکہ بڑکیں نا ماریں سوال یہ ہے ، گھڑی دو کڑوڑ کی لی؟ 28 کڑوڑ کی بیچی؟ پیسے پاکستان فرح گوگی لائیں ؟ یسے ڈکلئیر نہیں کئے ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اعلان نہ کریں ، عدالت جانے کی تاریخ بتائیں،عدالت جانے کی تاریخ کے ساتھ گھڑی بیچنے کی رسید بھی ٹویٹ کریں ؟ ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 2 کروڑ میں گھڑی لے کر 28کروڑ میں بیچ دی، اسے ڈکلئیر نہیں کیا؟ اس میں شاہ زیب ، جیو اور میر ابراہیم کا کیا قصور؟ ۔ وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ عمران خان صاحب بتائیں کہ گھڑی کے پیسے پاکستان کون لایا اور کیسے ؟ ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان آپ کے ہینڈلرز فرح گوگی اور شہزاد اکبر پکڑے گئے ہیں،دوسروں پہ جھوٹے الزمات ؟ رنگے ہاتھوں پکڑے جائیں تو بے بنیادالزام، ؟۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹے الزامات پہ سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھو ؟ خود پر’’جرم ‘‘ثابت ہو تو ’بیسلیس‘کی گردان ؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کے کسی نوٹس کا جواب نہیں دیا اور کسی تفتیش میں شامل نہیں ہوئے؟۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…