شہباز گل کی گفتگو خان صاحب کے فلسفہ شر ہی کا ثمر تھی،پرویز رشید

5  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان تقریر نے ثابت کر دیا ہے کہ شہباز گل کی گفتگو خان صاحب کے فلسفہ شر ہی کا ثمر تھی۔

عمران خان کی تقریر کے رد عمل میں انہوںنے کہاکہ خان صاحب کی فیصل آباد جلسہ کی تقریر نے واضح کر دیا ہے کہ ان کی راتوں کی نیندیں کیوں اڑی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں آئین میں درج چیف کے فرائض سے بھی آگہی نہیں، انہیں نیب کے سربراہ اور فوج کے سربراہ کا فرق بھی معلوم نہیں، وہ فوج کے سربراہ کو عوام سے لڑا کر کس کے مقاصد پورا کرنا چاہتے ہیں؟پرویز رشید نے کہا کہ کچھ دن پہلے عمران کو شکایت تھی کہ سلامتی کے ادارے ان کی سیاسی مدد سے کیوں گریزاں ہیں اور آج وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ سلامتی کے اداروں کے سربراہ ان کے سیاسی مخالفین کو کچلنے والے ہونے چاہئیں۔انہوںنے کہاکہ آئین کے منافی ایسی سوچ رکھنے والا آمریت و فسطائیت کا لاڈلا تو ہو سکتا ہے قائد اعظم کا پیرو کار نہیں ہو سکتا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…