بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

100 گنڈے اور 100 چھتر اب عمران صاحب کا مقدر ہے ، مریم اور نگزیب

datetime 24  جولائی  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات وہ نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ 100 گنڈے اور 100 چھتر اب عمران صاحب کا مقدر ہے ،اداروں کو گالی دھمکی دینے والا اداروں کا ٹھیکے دار نہ بنے ،عمران خان کو اقتدار میں واپسی کے لئے اسٹبلشمنٹ اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے ،

کسی کو بھی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے ۔ اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ عمران خان نے اعتراف کیا کہ چار سال حکومت چلانے کے لئے اداروں اور ایجنسیوں کی مدد لی ،دھونس دھمکی گالی سے انصاف کا قتل نہیں کرنے دیں گے۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ آئین کا بیانیہ ہے اور رہے گا ،فوج اور عدلیہ کو سیاست میں گھسیٹنا بند کرو ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا نشانہ ادارے ہیں اور ان کی قیادت کو عہدوں سے اتروانا ہے ،منہ پہ خون لگنے کی بات کرکے اب پاؤں نہ پکڑیں۔ انہوںنے کہاک ہعمران خان کا بیرون ملک سازش کا بیانیہ دفن اور اسٹیبلشمنٹ اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ شروع ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کا فیصلہ دے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب دھونس، دھمکی، انتشار، فساد اور غنڈہ گردی کے ذریعے فارن فنڈنگ کیس میں این آر او چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق مقدمے کی سماعت فل کورٹ کرے۔انہوںنے کہاکہ فل کورٹ سپریم کورٹ بار کی نظر ثانی درخواست، موجودہ درخواست اور دیگر متعلقہ درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کرے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اہم قومی، سیاسی اور آئینی معاملات پر انصاف ہونا ہی نہیں چاہئے، ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کے پیدا کردہ عدم استحکام سے قومی معیشت پھر دیوالیہ پن کے خطرات سے دوچار ہو چکی ہے،عمران خان کی معاشی تباہی کی قیمت عوام مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی صورت ادا کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ عمران صاحب احتساب سے بچنا، اپنی کرپشن چھپانا اور چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اب یہ جنگ متکبر آئین شکن عمران صاحب کی فسطائیت کے خلاف ہے،پاکستان کے عوام اور اداروں کو عمران خان کی خواہشات کا غلام نہیں بننے دیں گے ،جمہوری اور آئینی نظام کو دیوالیہ نہیں کرنے دیں گے ۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ عمرانی سوچ اور رویہ پاکستان کے ریاستی نظام کیلئے دیمک بن چکا ہے،آئین، جمہوریت اور عوام کے حق حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…