اسلام آباد( آنلائن )وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کردی۔ اپنے ایک تردیدی بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،میڈیا سے درخواست ہے کہ اس طرح کی خبریں چلانے سے پہلے تحقیق کرلیا کریں۔