جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

اپوزیشن نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات مان لئے، اعلان متوقع

datetime 13  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کیلئے اپوزیشن نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات مان لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کے لیے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات مان لئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق آصف زرداری ایم کیو ایم کو سندھ حکومت کا حصہ بنانے کو تیار ہیں،تحریری معاہدہ کرنے سے متعلق ایم کیو ایم کا مطالبہ بھی تسلیم کرلیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مجوزہ معاہدے کی ضامن مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) ہوں گی۔ذرائع کے مطابق دیہی اور شہری سندھ سے متعلق ایم کیو ایم کے مطالبات پر عمل ہوگا، مرکز اور صوبے کی حکومتوں میں ایم کیو ایم بھی حصہ دار ہو گی، اس کے علاوہ گورنر سندھ کا عہدہ ایم کیو ایم کو دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔اپوزیشن کی جانب سے تمام مطالبات کی منظوری سے متعلق معاملات طے پانے کے بعد حکومت میں رہنے یا نہ رہنے سے متعلق ایم کیو ایم کا بھی پیر کو بڑا اعلان متوقع ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم بطور خاص کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز آئے تھے اور سیاسی معاملات پر گفت و شنید کی گئی تھی۔وزیر اعظم کے دورے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں پہلے مسلم لیگ (ق) کی قیادت اور پھر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…