اپوزیشن تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہی ہے، عثمان بزدار

24  جنوری‬‮  2022

لاہور (ا ین این آئی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہی ہے، ان کے پاس کوئی تعمیری کام نہیں۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے جنرل سیکرٹری خورشید بھلی نے ملاقات کی۔

اس موقع پروزیراعلی کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی وطن عزیز کے سفیر ہیں، حکومت نے اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سمجھتی ہے اور انہیں حل بھی کر رہی ہے، اپوزیشن نے ثابت کیا ہے کہ وہ وطن عزیز کے ان سفیروں کی خیرخواہ نہیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنمائوں نے ہمیشہ عوامی ریلیف کی راہ میں روڑے اٹکائے، اپوزیشن کے منفی حربے ان کی منفی سیاست کیلئے زہر قاتل ثابت ہوئے ہیں، اپوزیشن منفی سیاست کرتی رہے لیکن ہم عوام کی خدمت پر گامزن رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مری میں ذمہ داروں کی غفلت کا تعین کیا اور ان کے خلاف ایکشن بھی لیا۔ سانحہ مری کی شفاف تحقیقات کے وعدے کو پورا کیا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…