بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور فوری گرانے کا حکم دیدیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور فوری گرانے کا حکم دیدیا، عدالت عظمی نے نسلہ ٹاور کے ساتھ ساتھ تجوری ہائٹس سے متعلق بھی رپورٹس طلب کرلیں۔بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میںچیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے نسلہ ٹاور کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے استفسار کیا کہ کمشنر صاحب،عدالت نے جو کام کرنے کو آپ سے کہا تھا وہ ہوا کہ نہیں۔

کمشنر کراچی نے بتایا کہ اس سلسلے میں عدالت سے رہنمائی درکار ہے اس پر چیف جسٹس نے کمشنر کراچی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیدھی بات کریں، کتنی عمارت گرائیںبتائیں؟نسلہ ٹاور کی عمارت گرائی ہے یا نہیں۔کیا آپ کا یہاں سے جیل جانے کا ارادہ ہے۔چیف جسٹس گلزاراحمد سے کمشنرکراچی نے درخواست کی کہ میری بات سنیں،میں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔ اس پر جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی ہوگی،آپ کو معلوم ہے کہ آپ کہاں کھڑے ہیں؟۔دورانِ سماعت کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے عدالتِ عظمی کو بتایا کہ ہم نے نسلہ ٹاور پر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کمشنر کراچی مسلسل توہین عدالت کررہے ہیں اور کیا یہ کمشنر کہلانے کے لائق ہے؟ آپ کو یہاں سے سیدھا جیل بھیجیں گے۔ عہدہ چھوڑ دیں، آپ کے کرنے کا کام نہیں۔آپ سمجھتے ہیں وقت نکال لیں گے اس طرح۔کمشنر کراچی اقبال میمن نے چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی کہ سر میری بات سنیں۔جسٹس قاضی امین نے کمشنر سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنے گھر میں کھڑے ہیں، یہ طریقہ ہے کورٹ سے بات کرنے کا؟ زیادہ اسمارٹ بننے کی کوشش نہ کریں۔کمشنر کراچی نے کہا کہ سر میں عمارت گرانے کی کوشش کر رہا ہوں۔چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے کہا کہ آپ کوشش کو چھوڑیں، یہاں سے سیدھا جیل جائیں۔کمشنر کراچی نے کہا کہ سر میں آپ کو کچھ سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم سمجھ رہے ہیں، آپ نہیں سمجھ رہے، صرف ٹائم پاس کر رہے ہیں۔چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے کمشنر کراچی سے متعلق سوال کیا کہ یہ کس گریڈ کا آفیسر ہے؟ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ کمشنر کراچی گریڈ 21 کا آفیسر ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا گریڈ 21 کے آفیسر کا کورٹ میں بات کرنے کا یہ طریقہ ہوتا ہے؟ تجوری ہائٹس کو بھی اب تک مسمار نہیں کیا گیا۔کمشنر کراچی نے جواب دیا کہ تجوری ہائٹس کو گرانے کا کام جاری ہے۔چیف جسٹس گلزاراحمد نے مزید برہم ہوتے ہوئے حکم دیا کہ کمشنرکراچی ابھی جائیں اورنسلہ ٹاور کو گرائیں، کراچی کی ساری مشینری لے کر نسلہ ٹاور کو گرانا شروع کردیں۔چیف جسٹس نے مزید ہدایت کی کہ تجوری ہائٹس کو بھی آج گرا کر رپورٹ پیش کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…