ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

وزیراعظم نے مہنگائی کا نوٹس لیتے ہوئے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں

datetime 30  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان نے چیف سیکرٹری صاحبان کو حکم دیا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام خصوصاً منڈی اور پرچون میں غیر منطقی فرق کو ختم کرنے کے حوالے سے ہر ممکنہ انتظامی اقدام یقینی بنایا جائے، محض انتظامی افسران کے خلاف کاروائی ناکافی ہے۔انتظامی اقدامات کے نتائج سامنے آنے چاہیں تاکہ عوام کو ریلیف میسر آئے،

چینی اور گندم کی مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مفصل منصوبہ بندی اور بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد اور ان کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ خوراک سید فخر امام، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب، معاونین خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، جمشید اقبال چیمہ اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹری صاحبان موجود تھے جبکہ صوبائی چیف سیکرٹری صاحبان اور سینئر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔ وزیر اعظم کو ملک بھر میں عام آدمی کے استعمال میں آنے والی بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ خصوصاً منڈی اور پرچون کے نرخوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا۔ ملک میں چینی اور گندم کے موجود سٹاک اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ خوردنی تیل کی قیمتوں میں واضح کمی لانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبہ پنجاب میں قیمتوں کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامی اقدامات سے آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ قیمتوں کے استحکام کے ضمن میں اپنی ذمہ داریوں میں لغزش کے مرتکب افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔اب تک سات اسسٹنٹ کمشنرز، مارکیٹ کمیٹیوں کے دو سیکرٹریز کو معطل جبکہ دو ڈپٹی کمشنر ز کو وارننگ دی جا چکی ہے۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ معاملات حتمی مراحل میں ہیں، ان کے نتیجے میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں دس سے پندرہ روپے فی کلو کمی کی توقع ہے۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری صاحبان کو حکم دیا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام خصوصاً منڈی اور پرچون میں غیر منطقی فرق کو ختم کرنے کے حوالے سے ہر ممکنہ انتظامی اقدام یقینی بنایا جائے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ محض انتظامی افسران کے خلاف کاروائی ناکافی ہے۔انتظامی اقدامات کے نتائج سامنے آنے چاہیں تاکہ عوام کو ریلیف میسر آئے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ چینی اور گندم کی مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مفصل منصوبہ بندی اور بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…