پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

ملک میں گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جادو ٹونے سے نہیں بلکہ نواز شریف کی محنت اور جدوجہد سے ختم ہوئی ،شہباز شریف

datetime 30  اگست‬‮  2021 |

کراچی (آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بیس بیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جادو ٹونے سے نہیں بلکہ نواز شریف کی محنت اور جدوجہد سے ختم ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے سابق وزراء� مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب اور ن لیگی رہنما محمد زبیر سمیت دیگر کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری کے

بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے پاکستان ہمیں انعام کے طور پر عطا کیا ہے۔ یہاں قانون کی حکمرانی ہوگی اور ہر ایک کو اس کی محنت کا صلہ ملے گا۔قائدِ اعظم نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا۔ آج ہم اپنے قائد سے شرمندہ ہیں کہ ان کے فرمودات کو فراموش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دو لخت ہوگیا اور ہم نے پھر بھی سبق نہیں سیکھا۔ ہمیں اقوامِ عالم میں ممتاز مقام حاصل کرنا تھا اور ہم آج بھی اپنی منزل سے بہت دور ہیں۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اگر ہم عہد کریں تو دیانت داری اور محنت سے آج بھی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں عدل و انصاف اور وسائل کی منصفانہ تقسیم ہو، غربت کا خاتمہ کیا جائے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ قائدِ اعظم کے احسان کو پوری قوم فراموش نہیں کرسکتی۔ ملک میں بیس بیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کسی جادو ٹونے سے نہیں، نواز شریف کی محنت اور جدوجہد سے ختم ہوئی۔صدر ن لیگ نے کہا کہ 2023 کے انتخابات شفاف ہونے چاہئیں۔ آئندہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کی خدمت کا موقع ملنا چاہئے۔ موجودہ حکومت نالائق اور نااہل ہے۔ افغانستان کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 74 سال میں اسٹیبلشمنٹ نے کسی حکومت کو اتنا سپورٹ نہیں کیا جتنا موجودہ حکومت کو کیا۔ عوام جسے موقع دیں، انہیں خدمت کا موقع دینا چاہئے جبکہ موجودہ حکومت چور دروازے سے آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…