اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہباز شریف نے نیب میں پیش نہیں ہوئے ، عطاء تارڑ نے جواب جمع کرادیا

datetime 24  اگست‬‮  2021 |

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ نیب کے عمران خان کے کارناموں پر نوٹس نہیں جاتے ،ڈیمزفنڈز کدھر گئے ؟مت چینی اور آٹا اور دوائیوں کا ٹھیکہ چوروں کو دیا ،حکومت کو پشاور میٹرو کے کھڈے نظر نہیں آرہے ،عثمان بزدار عمران خان کے ملازم ہیں ،اب احتساب چینی آٹا چوروں کس احتساب ہوگا۔مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نیب آفس کے

باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف کو بارہ تاریخ کو نوٹس بھیجا گیا ،اس سے پہلے اسلام آباد نیب نے کوئی نوٹس نہیں بھیجا ،پولیس اور نیب کے حصار میں جواب جمع کرا دیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت کے کرائے کے ترجمان کہتے مسلسل جھوٹ بولتے ہیں ،کہتے ہیں احسن اقبال کے بھائی کو ٹھیکہ دیا ،حکومت چینی اور آٹا اور دوائیوں کا ٹھیکہ چوروں کو دیا ،حکومت کو پشاور میٹرو کے کھڈے نظر نہیں آرہے ۔ انہوںنے کہاکہ نیب کا ایمان عمران خان کا فری احتساب ہے ،نیب کے عمران کے کارناموں پر کو نوٹس نہیں جاتے ،نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے پنجاب کے ریلیف منصوبے بند کیے گئے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ نواز شریف اور شہبازشریف کو اللہ تعالی نے ہمیشہ سرخرو کیا ،نیب کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں وہ پوچھتے ہیں پینتالیس لاکھ کے پودے کیوں لگائے ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کے سامنے اْن کی بیٹی مریم نواز کو ہتھ کڑیاں لگائی گئیں ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ ملک پر عمران خان پرائیوٹ کمپنی لمیٹڈ مسلط ہے ۔ انہوںنے کہاکہ صحافیوں کے ساتھ کھلے عام زبان بندی کی جاتی ہے گولیاں چلائی جاتی ہے ،میڈیا اتھارٹی اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کرتے ہیں ،عثمان بزدار عمران خان کے ملازم ہیں ،اب احتساب چینی آٹا چوروں کس احتساب ہوگا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ گزشتہ حکومت کے منصوبے کے فیتے کاٹے جاتے ہیں،نظر کی حد مسلم لیگ ن کی قیادت پر ختم ہو جاتی ہے،شہبازشریف نے پنجاب میں لوگوں کوریلیف دیا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ ڈیمزفنڈز کدھر گئے ؟عمران خان نیاے ٹی ایمز کو غیر قانونی ٹھیکے دیئے ،اربوں کی کرپشن کاالزام اب 45 لاکھ تک پہنچ چکاہے،شہبازشریف کوموصول طلبی کینوٹس کاجواب جمع کرادیا۔عطا تارڑ نے کہاکہ ہم نے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ہے یہ کیس پینتالیس لاکھ کا ہے ،چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد یہ کیس چلایا جارہا ہے ،لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ،’’گل پینتالیس لاکھ کے پھل بوٹیاں تے پہنچ گئی ہے ‘‘۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں سنتے تھے بھینس اور گائے چوری کے مقدمات بنتے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے چھ کروڑ روپے کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے ،پرویز مشرف دور کی شہباز شریف نے کروڑوں روپے کی چوری پکڑی ،اورنج ٹرین منصوبے میں اکیاسی ارب روپے کی بچت کی ہے ،اپنا روزگار سکیم کے چالیس کروڑ روپے کی بچت کی ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن قانونی جنگ بھر پور طریقے سے لڑیں گے ،جواب دو مالم جبہ ، پشاور میٹرو ،ادویات اور روالپنڈی رنگ روڈ کا۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کرپٹ ترین انسان ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…