اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی آئی اے کی پروازوں کودوسرے روز بھی کابل جانے کی اجازت نہیں ملی

datetime 24  اگست‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)افغانستان سے مقامی باشندوں اور غیر ملکیوں کے انخلا کے عمل میں غیر معمولی تیزی کے باوجود پی آئی اے کی پروازوں کومنگل کے

روز بھی کابل جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور مختلف ممالک کی درخواست پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی جانب سے اعلان کردہ فلائٹ آپریشن معطل رہا۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ ایچ اے خان کے مطابق منگل کو بھی پاکستان کی قومی ایئر لائن کا کابل کے لیے کوئی شیڈول نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دس روز کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی جانب سے 5 خصوصی پروازیں کابل سے پاکستانی اور غیرملکی باشندوں کو اسلام آباد لاچکی ہیں۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کمرشل پروازوں کیلئے سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کو آپریشن کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ دوسری طرف امریکا سمیت لگ بھگ 10 ملکوں کی ایئر فورس کے طیارے افغانستان سے انخلا کا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…