ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کی الیکشن ووٹنگ مشین اور میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی دونوں کو مسترد کرتے ہیں ، (ن)لیگ

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی الیکشن ووٹنگ مشین اور میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی دونوں کو مسترد کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان کی الیکشن ووٹنگ مشین اور میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی دونوں غیر آئینی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین الیکشن چوری کرنے کا نیا منصوبہ ہے

اور میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی اْس دھوکے کو چھپانے کا بندوبست ہے ،الیکشن چور وزیراعظم کی الیکشن اصلاحات اور میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کالا شاہ قانون ہے ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن ریفارمز کا غیر آئینی قانون پارلیمان میں بلڈوز کروایا اور اب میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کالے قانون کو پاس کرانے کی تیاری ہے،عمران صاحب میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی لانے سے آپ کی نالائقی ، نااہلی اور کرپشن نہیں چھپے گی۔ انہوںنے کہاکہ عوام کا ووٹ دینے کا حق چھیننے دیں گے اور نہ ہی اظہار کی آئینی آزادی سلب کرنے دیں گے ،مغرب کی مثالیں دینے والا آئینی حقوق، جمہوریت اور شہری آزادیوں کے معاملے میں بدترین آمرنکلا ،عمران صاحب چاہتے ہیں کہ ان کی سرپرستی میں کرپشن جاری رہے اور کوئی نہ بولے ،عمران صاحب چاہتے ہیں کہ آٹا،چینی، دوائی، گیس، بجلی کے نام پر قوم کو لوٹتے رہیں اور کوئی نہ بولے ۔ انہوںنے کہاکہ چور کرپٹ اور جھوٹا ٹولہ چاہتا ہے کہ کشمیر فروشوں سے کوئی سوال نہ کرے ،عمران خان مافیا پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی چاہتی ہے کہ اْن کو کوئی بے نقاب نہ کرے ،عمران صاحب چاہتے ہیں کہ وہ ملک کی معیشت کو قتل کریں، بے روزگاری کا عذاب لائیں اور کوئی نہ بولے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب چاہتے ہیں کہ وہ ملک اور عوام کے مفادات کو اپنی کرپشن نالائقی کی بھٹی میں پھینکیں اور کوئی تنقید نہ کرے،عمران صاحب سچ بولنے والوں کو آپ ختم نہیں کرسکتے اور نہ ان کی زبانوں کو غلام بنا سکتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…