کراچی(این این آئی)افغانستان اتھارٹیز کی جانب سے مقامی لوگوں کا انخلا روکنے کے نئے احکامات سامنے آنے کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے پیرکوایک بار پھرکابل فلائٹ آپریشن ملتوی کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ ایچ خان کے مطابق پیرکو کابل کے لیے تینوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق افغان حکام کی جانب سے مقامی لوگوں کو کابل سے انخلا کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جس وجہ سے پہلے سے تیار فہرستوں کے مطابق مسافروں کی بورڈنگ میں دشواری کا خدشہ ہے۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے ایک دن کے لیے کابل کی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں،منگل کی کی پروازوں کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے گزشتہ روز کیے گئے اعلان کے مطابق پیرکو پی آئی اے فلائٹ آپریشن کے لیے 3 پروازیں کابل جانا تھیں، اس آپریشن کے لیے دو بوئنگ طیارے اور ایک ایئر بس تیار تھی۔
نئی افغان پالیسی، پی آئی ا ےکا کابل فلائٹ آپریشن ایک بار پھرملتوی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































