پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

غیر ملکی سیاح بھی پاکستان اور پاک فوج کے مداح نکلے

datetime 3  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن) غیر ملکی سیاح بھی پاکستان اور پاک فوج کے مداح نکلے، تفصیلات کی کے مطابق پاک فوج شمالی علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کوسکیورٹی اور سہولت کی فراہمی میں پیش پیش ہے ۔ حال ہی میں سکردو میں آنے والے

امریکی اور برطانوی سیاحوں نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کی دل کھول کر تعریف کی۔ امریکہ کے بلس کونین نے کہا کہ 2015میں بھی جب ہم نے قراقرم ہائی وے پر سفر کیا، تو پاک فوج نے ہمیں سکیورٹی دی۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو بین الاقوامی سیاحت کے مرکز کے طور پر پروموٹ کر رہے ہیں۔انھوں نے نئی سڑکوں کی تعمیر اورSCO کی طرف سے سیاحوں کے لئے 4Gکی سہولت فراہم کرنے کا خصوصی ذکر کیا۔ برطانیہ کے لیوکاس روب کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے کا اْن کا تجربہ انتہائی زبردست رہا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمیں بیس کیمپ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لفٹ کیا گیا تو میں نے انسٹا گرام پر پوسٹ کر دیا کہ ہم پاکستان آرمی کے ہاتھوں میں ہیں، ہم محفوظ ہیں۔ برطانیہ کے ہی کول کینٹین نے کہا کہ سیاح پاکستان کو ایک دلفریب مقام کے طور پر یاد رکھیں گے۔ یہاں کے لوگ، یہاں کی خوراک اور قدرتی ماحول سب بہت خوبصورت ہیں۔ آئے دن پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ غیر ملکی سیاح حکومت پاکستان اور پاک فوج کا سہولیات، سکیورٹی اور دیگر معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…