ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان نہیں، افغانستان کی جانب سے دراندازی ہو رہی ہے، ڈی جی آئی ایس آئی نے افغان حکومت کے الزامات مسترد کردیے

datetime 16  جولائی  2021 |

راولپنڈی( آن لائن ) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے افغانستان کی طرف سے پاکستان پر عائد کیے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقت میں افغانستان کی طرف سے دراندازی ہورہی ہے ، پاکستا ن افغانستان میں امن کا خواہشمند ہے ،

دہشت گردی کے تمام مراکز افغانستان میں موجود ہیں ،پاکستان پر دراندازی کے سارے الزا مات بے بنیاد ہیں، پاکستان افغانستان میں کسی دھڑے کی حمایت نہیں کررہا ۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انٹر سروسز انٹلیجنس کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خوا ہشمند ہے افغانستان کی طرف سے پاکستان پر دراندازی کے الزامات بے بنیاد ہیں، حقیقت میں دراندازی افغانستان سے ہورہی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا کہ افغانستان میں کسی دھڑے کی حمایت نہیں کررہے، پاکستان علاقائی سیکیورٹی ، تجارت کے لیے اور خطے میں بڑے مقصد کے لیے کام کررہاہے۔دہشت گردی کے سارے مراکز افغانستان میں موجود ہیں، ہمارے جوانوں کو پاک افغان بارڈر پر نشانہ بنایاجارہاہے، پاکستان نے موقف واضح طور پر پیش کیا ہے، ایسے الزامات لگتے رہے تو حالا ت بہتر نہیں ہوسکتے ، پرامن اور مستحکم افغانستان ہی پاکستان اور دیگر ممالک کے مفاد میں ہے۔ پاکستان چاہتاہے کہ افغانستان میں تمام گروپوں میں مذاکرات کے نتیجے میں امن قائم ہو ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…