بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلے کر لئے گئے

datetime 8  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)این سی او سی نے ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ کر لیا ۔اے آر وائے نیوز کے مطابق این سی او سی کا کہناتھا کہ تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع وباکے پھیلا ئوکی شرح کے پیش نظر کی گئی ہے ، تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر 18 مئی کو نظر ثانی کی جائے گی ۔ اس سے قبل این سی او سی نے تعلیمی

ادارے 17 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔دوسری جانب کوروناوبا کے باعث مزید 120 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 4 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 103 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 12,149,93 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 109 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 854,240 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ90 ہزار 756 ، پنجاب میں 3 لاکھ 16 ہزار 334، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 23 ہزار 150، اسلام آباد میں 77 ہزار 684، بلوچستان میں 23 ہزار 186 ، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 763 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 967 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد82 ہزار 731 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 120 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 18 ہزار 797 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 957 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 752,712 ہوگئی ہے ۔



کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…