اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کروناوائرس بے قابو مزید 146افراد چل بسے ، 4696نئے کیسز رپورٹ

datetime 1  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی آنے لگی، گزشتہ چوبیس گھنٹوںمیں مزید 146افراد کرونا وائرس سے چل بسے ، 4696نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 696 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 146 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 5 ہزار 544 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 9 اعشاریہ 63 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 957 ہو گئی ہے جبکہ کْل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 740 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 18 لاکھ 36 ہزار 866 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 90 ہزار 553 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 490 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 7 لاکھ 17 ہزار 9 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ

3 ہزار 182 ہو گئی، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 8 ہزار 500 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 560 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 4 ہزار 645 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 413 ہو چکی ہے، اس سے اب تک کْل اموات 3 ہزار 310 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 75 ہزار 498 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، یہاں کْل 683 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 22 ہزار 369 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 236 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 17 ہزار 187 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 476 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 310 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…