ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جو چیزیں پہلے طلب کرنے پر بھی نہیں ملتی تھیں اب ان کا کمرے میں ڈھیر لگادیا گیا ،لندن کے ہوٹل میں قرنطینہ کرنیوالے پاکستانیوں کی مشکلات حل

datetime 29  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن، اسلام آباد (این این آئی)لندن کے ہوٹل میں قرنطینہ کے دوران پریشان پاکستانیوں کی مشکل جاننے کے لیے برطانوی حکام نے ہوٹل کا دورہ کیا ہے اورحالات معلوم کیے ،میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ پہنچنے والے مسافر ناقص غذا دیے جانے اور بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث پریشان تھے ،کافی دن بعد برطانوی حکام حرکت میں آئے اور ہوٹل

جاکر حالات معلوم کیے۔پاکستانی نژاد عاصم بلال کا کہنا تھا کہ جو چیزیں پہلے طلب کرنے پر بھی نہیں ملتی تھیں اب ان کا کمرے میں ڈھیر لگادیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان 151افراد چل بسے ،5480نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 480 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 151 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 699 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 9 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 680 ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار 711 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 13 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1

کروڑ 17 لاکھ 39 ہزار 27 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 89 ہزار 838 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 263 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 7 لاکھ 8 ہزار 193 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا مریضوں

کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 2 لاکھ 98 ہزار 818 ہو گئی، یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 8 ہزار 327 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 385 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 4 ہزار 629 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 16 ہزار 523 ہو چکی ہے، اس سے اب تک کْل اموات 3 ہزار 238 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 74 ہزار 640 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، یہاں کْل 677 افراد اس وباء سے جان

کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 22 ہزار 118 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 233 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 16 ہزار 931 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 470 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 296 کورونا وائرس کے مریض سامنے ا?ئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 106 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…