ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

پاکستان میں کورونا سے مزید 151 افراد چل بسے ٗ 5480نئے کیسز جانتے ہیں کس صوبے کی صورتحال زیادہ خراب ہے؟

datetime 29  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان 151افراد چل بسے ،5480نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 480 کیسز سامنے آئے

ہیں، مزید 151 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 699 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 9 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 680 ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار 711 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 13 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 17 لاکھ 39 ہزار 27 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 89 ہزار 838 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 263 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 7 لاکھ 8 ہزار 193 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 2 لاکھ 98 ہزار 818 ہو گئی، یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 8 ہزار 327 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی

تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 385 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 4 ہزار 629 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 16 ہزار 523 ہو چکی ہے، اس سے اب تک کْل اموات 3 ہزار 238 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 74 ہزار 640 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، یہاں کْل 677 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 22 ہزار 118 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 233 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 16 ہزار 931 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 470 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 296 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 106 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…