پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

وزیر اعظم ہاﺅس میں بیٹھ کر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سازش ہوئی کہ انہیں گرفتار کریں اور ۔۔۔مریم نواز بر س پڑیں

datetime 28  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کو استعمال کرکے گھناؤنی سازشیں ہورہی ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کٹہرے میں کھڑی تھیں، جھوٹا ریفرنس بنانے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،انشا اللّٰہ چیف جسٹس بنیں گے،سیاسی انجینئرنگ کیلئے ادارے استعمال کئے جا رہے

ہیں، اتنی سیاسی انجینئرنگ کے باوجود نتیجہ کیا رہا، ہر محاذ پر حکمرانوں کو ناکامی ہوئی؟،لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ سسلین مافیاز کیا ہوتی ہیں،جسٹس شوکت عزیز کی گواہی آن ریکارڈ ہے، اب بشیر میمن کی گواہی آگئی ہے،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بھی سنا جائے۔مریم نواز اپنی اور اپنے والد میاں نواز شریف کی نیب ریفرنس میں سزائوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئیں،اقبال ظفر جھگڑا، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کے ساتھ تھیں ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ وزیرِاعظم کے آفس میں سپریم کورٹ کے موجودہ جج کے خلاف سازش کی گئی۔مریم نواز نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کٹہرے میں کھڑی تھیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر جھوٹا ریفرنس بنانے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں کبھی موجودہ وزیرِ اعظم آفس کے اندر گھنائونے جرائم کا ارتکاب نہیں ہوا، اداروں کے سربراہوں کو بلا کر کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف یہ مقدمہ

کرو، رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف مقدمہ کرو۔مریم نواز نے کہا کہ ان کرداروں کو ہم کچھ نہیں سمجھتے، اصل بات یہ ہے کہ حکومت کے سربراہ نے کہا کہ فلاں کو جیل میں ڈالو، اس طرح تو ڈان یا گینگ کے سربراہ کرتے ہیں۔نائب صدر نون لیگ نے کہا کہ سیاسی انجینئرنگ کے لیے ادارے استعمال کیئے جا رہے ہیں، اتنی سیاسی انجینئرنگ کے باوجود نتیجہ کیا رہا، ہر محاذ پر حکمرانوں کو ناکامی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز

کی گواہی آن ریکارڈ ہے، اب بشیر میمن کی گواہی آگئی ہے، بشیر میمن ایک ادارے کے سربراہ تھے، ادارے کا سربراہ ذمے داری سے بات کرتا ہے، عدلیہ سے درخواست ہے کہ اس معاملے کو خود دیکھیں، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بھی سنا جائے۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری جان گیا ہے کہ عمران خان کس قسم کی ذہنیت کے آدمی ہیں، انہوں نے وزیرِاعظم آفس کا غلط استعمال کیا،

لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ سسلین مافیاز کیا ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کہا جاتا ہے کہ ابھی تم گرفتار کر لو، مقدمہ کیا بنانا ہے وہ بعد میں دیکھیں گے، سوچیں جب آپ کی حکومت ختم ہوگی تب کیا ہوگا۔مریم نواز نے کہا کہ 2014ء میں دھرنے شروع ہوئے تب سے جانتے ہیں کہ کیا سازش ہو رہی ہے، آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ بھی اسی سازش کی

کڑی ہے، مسلم لیگ نون اس معاملے کو نہیں جانے دے گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی بیٹی کو لائے، مرتی ہوئی بیوی کو چھوڑ کر آئے، نوازشریف نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اگر استعفوں میں شامل ہو جاتی تو اب تک یہ حکومت جا چکی ہوتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…