فواد چوہدری دیر نہ کریں، مجھ پر مقدمہ کرائیں رانا ثناء اللہ بھی میدان میں آگئے

17  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری دیر نہ کریں میرے خلاف مقدمہ درج کرائیں۔مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے ایک بیان کے ذریعے وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے

کہاکہ فواد چوہدری میرے خلاف مقدمے میں مدعی خود بنیں، اپنے موقف پر قائم رہیں گے، دھمکیوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔نون لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مذہبی جماعت کے سربراہ کے بیانات کا میرے بیانات اور عمران خان کے بیانات سے موازنہ کروائیں۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب رانا ثناء اللہ کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی، رانا ثناء اللّٰہ نے وہی زبان استعمال کی جوایک مذہبی جماعت کے سربراہ یا بانی ایم کیو ایم استعمال کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کواجازت نہیں دی جاسکتی کہ سرکاری افسران کو دھمکیاں دے، رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز چیف سیکریٹری پنجاب، کمشنر اور دیگر افسران کو دھمکیاں دیں، جس پر رانا ثناء اللہ کے خلاف کارروائی کے لیے احکامات دیئے جا رہے ہیں۔وزیرِاطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے جو زبان استعمال کی اس پر ان کے خلاف پرچہ کٹے گا، یہ لوگ کبھی کبھی بانی ایم کیو ایم بننے کی کوشش کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…