بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

افواج پاکستان کا بھر پور فوجی اور دفاعی قوت کا مظاہرہ ائیر چیف نے ایف 16 بلاک 52 کا جدید ترین لڑاکا طیارہ اڑایا ترکی کے لڑاکا جہاز سولو ترک کے خوبصورت فضائی کرتب

datetime 25  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)یوم پاکستان کے حوالے سے افواج پاکستان کی مشترکہ پریڈ جمعرات کے روز شکر پڑیاں کے پریڈ گرائونڈ میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی تھے جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،وفاقی وزراء ،اراکین پارلیمنٹ ،سفارت کاروں اور شہریوں

کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔بریگیڈئر اظہر یاسین مشترکہ پریڈ کے پریڈ کمانڈر تھے ۔وزیر اعظم عمران خان کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے اس پریڈ میں شرکت نہیں کر سکے ۔صدر عارف علوی کی آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا وہ مخصوص صدارتی بگھی میں پریڈ گرائونڈ میں آئے تو انہیں پریڈ کمانڈر کی طرف سے قومی سلام پیش کیا گیا جس کے بعد قومی ترانہ ہوا ۔تلاوت کلام پاک سے پریڈ کا آغاز ہوا ۔صدر عارف علوی نے بعد ازاں پریڈ کا معائنہ کیا اور اسلامی لی ۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے فلائی پاسٹ کی قیادت کرتے ہوئے ایف 16 بلاک 52 کا جدید ترین لڑاکا طیارہ اڑایا۔اس فلائی پاسٹ میں پاک بحریہ کے جہازوں سمیت جے ایف 17 تھنڈر،میراج طیاروں ،ایف سیون ٹی جی ،ایف سیون پی ،اواکس طیاروں، پی تھری سی اورین ،ای ٹی آرز طیاروں نے بھی حصہ لیا اس کے بعد مختلف یونٹس اور فورسز کے دستے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے پریڈ کے چبوترے کے سامنے سے گزرے اور صدر

مملکت کو سلامی دی اس موقع پر پاکستان کی جدید دفاعی اور فوجی سازوسامان کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔برادر اسلامی ملک ترکی کے لڑاکا جہاز سولو ترک نے خوبصورت فضائی کرتبوں کا مظاہرہ کیا جسے عوام نے بے حد پسند کیا ۔چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر کے

فلوٹس بھی مارچ پاسٹ کرتے ہوئے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزرے اس فلوٹس پر پاکستان کی ثقافت کے رنگ بھی نمایاں تھے اور فنکار اپنی فن کا مظاہرہ بھی کررہے تھے ۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کا فلوٹس بھی لوگوں کی توجہ

کا مرکز بنے رہے۔پریڈ کے آخر میں پیراٹروپرز نے اپنی صلاحیتوں اور فری فال چمپنگ کا خوبصورت مظاہرہ کیا جس کی قیادت سپیشل سروسز گروپ کے جی او سی میجر جنرل ممتازاحمد نے کی ۔اس مظاہرے میں بحرین ،سری لنکا،ترکی ،فلسطین کے کے پیراٹروپرز نے بھی حصہ لیا اور صدر مملکت کو اپنے اپنے ممالک کے پرچم بھی پیش کئے ۔صدر نے تینوں سروسز چیفس کے ساتھ ان پیراٹروپرز سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اورشاندار کرتبوں کو سراہا اور انہیں داد بھی دی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…