پیر‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

”ریڈ لائن عبور “، خواجہ آصف کے بلاول سے متعلق ریمارکس ”ناقابل قبول“ ہیں، رہنما پیپلزپارٹی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے متعلق ریمارکس کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی کی ریڈ لائن عبور کرلی ہے۔پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے خواجہ آصف کی 19 نومبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی پوسٹ پر سخت ردعمل دیا۔ وزیر دفاع نے اپنی پوسٹ میں بلاول بھٹو زرداری کی دو ویڈیو کلپس شیئر کی تھیں۔پہلی ویڈیو میں بلاول بھٹو زرداری پاکستان تحریک انصاف اور اس کے بانی عمران خان پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ دوسری ویڈیو کراچی پریس کلب میں ان کے حالیہ خطاب کی ہے، جس میں انہوں نے عمران خان کو سیاسی قیدی قرار دیا تھا۔ان ویڈیو کلپس پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا تھا کہ انہیں توقع تھی کہ نئی نسل ان کی نسل سے بہتر اور زیادہ اصول پسند ہوگی، تاہم انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہ لوگ بددیانتی کے ماہر نکلیں گے اور اتنی تیزی سے اپنے رنگ بدلیں گے۔خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شیری رحمان نے ایکس پر لکھا کہ وفاقی وزیر دفاع کی جانب سے پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت، بالخصوص بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں تبصروں کا سلسلہ ناقابل قبول ہے۔

ان کے بقول خواجہ آصف نے ریڈ لائن عبور کرلی ہے۔شرمیلا فاروقی نے بھی اپنے ردعمل میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور جماعت کے خلاف تضحیک آمیز زبان، خصوصاً چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ ریمارکس ناقابل قبول ہیں اور یہ ان کے لیے ریڈ لائن ہے۔دوسری جانب خواجہ آصف اس سے قبل لاہور میں بلاول ہاؤس کی ملکیت کا معاملہ بھی سیاسی بحث میں اٹھا چکے ہیں۔ انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بلاول ہاؤس لاہور کی ملکیت اور وہاں ہونے والے استعمال سے متعلق سوالات اٹھاتے ہوئے پوچھا تھا کہ جائیداد کا مالک کون ہے اور وہاں کون رہتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی سوال کیا تھا کہ اگر اس محل نما قلعے کو کوئی استعمال کر رہا ہے تو وہ کون لوگ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بوسنیا میں چار دن


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…