منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

خاتون اول بشریٰ بی بی بھی کرونا وائرس کا شکار

datetime 20  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ بشریٰ بی بی کابھی ٹیسٹ مثبت آ گیاہے اور انہوں نے بھی خود کو آئیسولیٹ کر لیاہے ۔اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان

نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کہ وزیر اعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے ۔ذرائع وزیراعظم ہائوس کے مطابق وزیراعظم کو انفیکشن کورونا ویکسین لگوانے سے پہلے سے تھا، وزیراعظم کا ٹیسٹ ویکسینیشن کے بعد ہوا۔وزیراعظم کو کورونا ویکسینیشن کی ابھی پہلی ڈوز لگی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیرا عظم ہائوس کے تمام ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیرا علیٰ کے پی محمود خان اور وزیر مواصلات مراد سعید سمیت دیگر معاون خصّوصی اپنے اپنے کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔ پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ، ملٹری سیکرٹری سمیت تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔وزیرا عظم سے ملاقاتیں کرنے والے وزرائ اور افراد بھی اپنا کوروبا ٹیسٹ کرائیں گے ۔، ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم اجلاسوں کی صدارت اور دیگر میٹنگز ویڈیو

لنک سے کر سکتے ہیں ۔وزیراعظم کی آئندہ ہفتے کی مصروفیات انکی صحت دیکھ کر طے کی جائیں گی۔دریں اثناء سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیر اعظم کا عوام سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے ۔ٹیلی فونک رابطے کی نئی تاریخ کا اعلا ن

بعد میں کیا جائے گا ۔انہوں نے وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی علامات شدید نہیں ہیں انہیں ہلکی سی کھانسی اور بخار ہے انکی صحت کے بارے میں عوام کو اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم

نے چند روز قبل ہی کورونا سے بچائو کی ویکسین لگوائی تھی جو چین سے درآمد کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود ان کا کوروناٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران وزیر اعظم سے جو ملکی وغیر ملکی شخصیات ملی ہیں ان سب کو اپنے کورونا ٹیسٹ

کروانے کیلئے کہا جائے گا جبکہ وزیر اعظم کی کابینہ کے اراکین بھی کورونا ٹیسٹ کروائیں گے کیونکہ وزیر اعظم نے منگل کو کابینہ اجلاس کی صدارت بھی کی تھی وزیر اعظم اب قرنطینہ میں رہتے ہوئے اپنے گھر سے ہی ویڈیو لنک کے ذریعے سرکاری امور انجام دینگے اور مختلف اجلاس کی صدارت بھی گھر سے ہی کرینگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…