گیلانی کتنے اضافی ووٹوں سے کامیاب ہونگے؟ اپوزیشن کے دعوے نے حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچا دی

28  فروری‬‮  2021

شیخوپورہ (آن لائن)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما رانا تنویر حسین ایم این اے نے امید ظاہر کی ہے کہ پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی 6ایڈیشنل ووٹوں کے ساتھ سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے، ضمنی انتخابات میں نواز لیگ کی کامیابی اور حمزہ شہباز شریف کی رہائی سے مسلم لیگ (ن) کے

اچھے اور حکومت کے برے دن شروع ہوگئے ہیں کامیابیوں کا یہ سفر اب حکومت کے خاتمہ تک جاری رہے گا، بھارت کو بار بار مذاکرات کی دعوت دراصل حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے اگر حکومتی اقدامات میں دم خم ہوتا تو بھارت کب کا مذاکرات کی میز پر آچکا ہوتا، وزیر اعظم عمران خان کی ناکام حکومت کی وجہ سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے جس کا اب ملک مزید متحمل نہیں ہوسکتا اسی لئے ان کا اقتدار سے رخصت ہونا ضروری ہوگیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم این اے چوہدری محمد سعید ورک کے بھائی جاوید اقبال ورک اور سابق صدر پریس کلب جاوید معراج کے والد حاجی معراج دین کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نواز لیگ کے ڈویڑنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے، سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر، نواز لیگ کے ضلعی سینئر نائب صدر رانا خلیل احمد گادی اور دیگر موجود تھے، رانا

تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ ملک پر موجودہ مشکل حالات موجودہ حکومت ہی کے پیدا کردہ ہیں ان کے فیصلوں سے ایک طرف ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہورہے ہیں تو دوسری طرف عوام کے مسائل میں ہوشربائ اضافہ ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے

الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں عوام کے ووٹ چوری کئے، وزیر اعظم بار بار جھوٹ بولنے پر یہ جھوٹ بولنے کے ورلڈ کپ کے حقدار ہیں، قوم سے کئے گئے کسی ایک وعدہ کو پورا نہ کرپانا اور ہر ناکامی و

نااہلی کو چھپانے کیلئے ماضی کی حکومتوں کو موردالزام ٹھہرانا حکمرانوں کا وطیرہ بن چکا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا گرے لسٹ سے باہر نہ نکلنا بھی حکومت کی ناقص اور غیر سنجیدہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے، نواز شریف کے دور میں پاکستان بلیک لسٹ سے گرے لسٹ میں آگیا تھا اگر نواز شریف کو مزید وقت ملتا تو آج پاکستان گرے لسٹ سے بھی باہر نکل چکا ہوتا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…