اسلام آباد،لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے کہا ہے کہ مجھے اجلاس میں شرکت کی خصوصی طور پر دعوت دی گئی ،بلاول کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں اس لیے وہ شریک نہیں ہوئے۔پیر کو پاکستان ڈیموکریٹ
موومنٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے مریم نواز مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچیں تومولانا اسعد محمود، مفتی ابرار احمد نے استقبال کیا۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ پی ڈی ایم سست ہوتی کیوں دیکھائی دے رہی ہے تو اس پر مریم نواز نے کہا کہ کیا حکومت تیز ہو رہی ہے۔بلاول بھٹو کے اجلاس میں شریک نہ ہونے کے حوالے سے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ بلاول اسٹیئرنگ کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں اس لیے وہ نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کی خصوصی طور پر دعوت دی گئی ۔دوسری جانب اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر ممکنہ احتجاج کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میںموقف اپنایا گیا کہ اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج دبا ڈالنے کے لیے ہے۔ادارے قانون کے مطابق چلتے ہیں، دبا ئونہیں ڈالا جاسکتا، اپوزیشن کا احتجاج الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت ہے۔قانون اس طرح کے احتجاج کی اجازت نہیں دیتا، استدعا ہے کہ پی ڈی ایم کے احتجاج کو روکنے کا حکم دیا جائے۔