نیب نے جان بوجھ کر براڈ شیٹ کو مالی نقصان پہنچانے کی سازش کی،مصالحتی عدالت کے فیصلے کی کاپی منظر عام پر آگئی

18  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مصالحتی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ نیب نے جان بوجھ کر کسی غیر مجاز فرد کے ساتھ تصفیے کا معاہدہ کرکے براڈشیٹ ایل ایل سی کو مالی نقصان پہنچانے کی سازش کی۔ روزنامہ جنگ میں واجد علی

سید کی شائع خبر کے مطابق مئی، 2008 میں پاکستانی حکام نے جعلی کمپنی کے سربراہ جیری جیمس کو 15 لاکھ ڈالرز ادا کیے تھے جو کہ براڈشیٹ کو بلیک میل کررہا تھا۔ لندن کی مصالحتی عدالت کے فیصلے کے بعد براڈشیٹ نے کوانٹم فیصلے کی طرف رجوع کیا اور پاکستان کو 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز سے زائد ادائیگی پر مجبور کیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ کانٹریکٹ کی خلاف ورزی، پاکستان کی جانب سے غلط اداروں کو غیرقانونی ادائیگی سے عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ نیب جان بوجھ کر غلط اقدامات میں ملوث تھا۔ نیب اور براڈشیٹ کے درمیان معاہدہ جون، 2000 میں ہوا تھا اور پاکستان نے اکتوبر، 2003 میں اس کی خلاف ورزی کی۔ عدالت نے براڈشیٹ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ براڈشیٹ کمپنی نیب اور پاکستان کی جانب سے اثاثہ بازیابی معاہدہ ، ایرا جو کہ 20 جون 2000 کو ہوا تھا کا غلط طریقے سے رد کرنے پر پہنچنے والے مالی نقصان کی بازیابی کی حق دار ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…