جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، ایک جوان شہید

datetime 14  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نزدیکی دیوا سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی نبیل لیاقت شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ایل او سی کے نزدیکی دیوا

سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی۔ پاک فوج نے فوری اور موثر جوابی کارروائی کی جس میں بھارتی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا 28 سالہ سپاہی نبیل لیاقت شہید ہو گیا۔ نیبل لیاقت گوجر خان کا رہائشی ہے جس نے بھارتی فوج کی اشتعال انگزیوں کے خلاف وطن کی خاطر مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے جان قربان کی۔دوسری جانب برطانیہ نے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں عائد تمام پابندیاں ختم کرے اوروہاں کی زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دلی میں برطانوی ہائی کمیشن کی ایک ٹیم کو مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے کی اجازت دے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ مطالبہ برطانیہ کے وزیر انصاف رابرٹ بکلینڈ نے ویسٹ منسٹر ہال میں جموں وکشمیر کی سیاسی صورتحال کے بارے میں ایک مباحثے میں ارکان پارلیمنٹ کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیا۔یہ مباحثہ برطانوی اراکن پارلیمنٹ کی طرف سے بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں اور دیگر اقلیتی گروپوں پرمظالم پر تفصیلی غور و خوص کے ایک دن بعد منعقد ہوا۔ گزشتہ ہفتے برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بھارت میں نئے متنازعہ زرعی قوانین کی منسوخی کیلئے لابنگ کی تھی۔ رابرٹ بکلینڈ نے کہا کہ برطانوی وزیر

اعظم بورس جانسن علاقائی کشیدگی دور کرنے، کنٹرول لائن پر جنگ بندی، تعلقات میں بہتری اور ضبط و تحمل کا مظاہر ہ کرنے کی غرض سے اپنے بھارتی اور پاکستانی ہم منصوبوں کے سا تھ رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل بھارت کوانسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق اپنی تشویش سے آگاہ کر رہے ہیں اور مقبوضہ علاقے میں

تمام پابندیوں کو جلد از جلد ختم کرنے پر زوردے رہے ہیں۔ برطانیہ کے خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی دفتر (ایف سی ڈی او) کے وزیر نائیجل ایڈمس نے اس موقع پر کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ بھارت اور پاکستان کشمیری عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تنازعہ کشمیر کا کوئی پائیدار سیاسی حل تلاش کرلیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…