پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نیشنل ڈائیلاگ کا اشارہ مریم نواز بھی ڈی جی آئی ایس آئی کی تجویز پر راضی

datetime 5  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی رئوف کلاسرا کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پیرول پر رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گرینڈ ڈائیلاگ کی بات کی ۔اگرچہ یہ بظاہر غیر معمولی بات نہیں لگتی مگر کچھ دیگر معاملات کو دیکھا جائے تو اس کی معنی خیزی میں

اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اس بات کے پیچھے کچھ کہانی ہے ،خواجہ آصف نے بھی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نیشنل ڈائیلاگ کی بات دہرائی ،انہوں نے کہا کہ میڈیا کو بیٹھ کر یہ مکالمہ کرنا چاہیے یہ بھی حیرت انگیز بات تھی۔مریم نواز نے بھی چند روز قبل کہا تھا کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہے، اگرچہ انہوں نے اس کے لئے عمران خان کی حکومت کے خاتمے کی شرط رکھ دی تھی مگر اس کو سودے بازی کے نقطہ نظر سے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ تمام باتیں آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔کچھ ہفتے قبل این ڈی یونیورسٹی میں ایک بریفنگ کے دوران آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید سے ملکی صورتحال پر سوال کیا گیا تو انہوں نے اس تقریب میں جواب دیا کہ ان مسائل کا حل نیشنل گرین ڈائیلاگ کے ذریعے ممکن ہے۔اگر اس صورتحال کو دیکھا جائے تو صورت حال واضح ہونا شروع ہوجاتی ہے تاہم سوال یہ ہے کہ کیا عمران خان اس تجویز کو مان لیں گے۔وہ جن سیاستدانوں کو ڈاکو اور لٹیرے کہتے ہیں ان کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات

کیسے کریں گے اور ان کا پورا سیاسی بیانیہ خطرے میں پڑ جائے گا۔اگر لیگی رہنمائوں کے بیانات دیکھے جائیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ کچھ نہ کچھ کھچڑی پک رہی ہے لیکن سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ کیا عمران خان بھی مکالمے کے لئے تیار ہیں؟ یہ بات بہت مشکل لگتی ہے۔ اگر عمران خان بات نہیں مانتے تو کیا ان کا کوئی متبادل ہے، کیا ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آسکتی ہے، لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں صورتحال واضح ہو جائیگی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…