اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان خود چرس پیتا ہے، اس نے نوجوانوں کو بھی چرس پر لگا دیا، جمشید دستی کے وزیر اعظم پر سنگین الزامات

datetime 5  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے وزیراعظم عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم چرس پیتے ہیں اور اب انہوں نے نوجوانوں کو بھی چرس پر لگا دیا ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ عمران خان خود کوکین،

چرس اور ہیروئن پیتا ہے، اس نے اب سکول اور کالجز بند کر کے نوجوانوں کو بے راہ روی پر لگا دیا ہے ۔اس نے نوجوان بچوں کو چرس اور ہیروئن پر لگا دیا ہے ۔ بچوں کا مستقل اور تعلیم تباہ کی جارہی ہے، ملک میں جلسے ہو رہے ہیں، دوسری طرف کورونا ڈرامہ لگایا ہوا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت کی نالائق پالیسیوں سے ملک میں گندم اور چینی کا بحران پیدا ہوا۔ پاکستان گندم کی پیداوار میں دنیا میں 7ویں نمبر پر تھا لیکن اس حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک میں گندم درآمد کرنی پڑ گئی۔اس حکومت میں ان کے کرپٹ وزیراعلیٰ نے روس سے زہریلی گندم منگوائی، یہ عوام کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے ۔ جمشید دستی نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کہتا ہے کہ آئی جی میری بات نہیں سنتا تھا اس لیے بہنوئی کی زمینوں سے قبضہ چھڑانے کے لیے عمر شیخ کو سی سی پی او لگایا۔ سب کو پتہ ہے وہ ایک کرپٹ افسر ہے لیکن وزیراعظم نے اس کو لگایا۔ اگر ایک آئی جی وزیراعظم کی بات نہیں سنتا تو کون سنتا ہے پھر ؟ ۔ دو سال میں چار آئی جی بدل دیے گئے، کیا یہ وعدے تھے ، یہ وہ تبدیلی تھی جس کا عوام سے وعدہ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر پہلے بھی اس طرح کے الزامات لگتے رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…