ہمیں کوئی مارے گا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے، جلسہ کرنے تک ملتان سے نہیں جائینگے،مولانا فضل الرحمان کا دبنگ اعلان

30  ‬‮نومبر‬‮  2020

ملتان( آن لائن ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی مارے گا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ کرنے تک یہاں سے نہیں جائیں گے

جبکہ رکاوٹیں ہٹانے کا عدالتی فیصلہ قانون کے عین مطابق ہے۔ عدالت اور ہم دونوں چاہتے ہیں کہ جلسہ ہو۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کے رضا کار قوم کے خدمت گزار ہیں یہ اسکواڈ نہیں اور مجھے گرفتار کرنے سے پہلے گرفتار کرنے والوں کو گرفتار کرلیں گے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ رکاوٹیں، موبائل فون سروس اور دیگر پابندیاں حکومت کے کچھ کام نہیں آئیں گی جبکہ جلسے کا تمام نظم و ضبط بہترین ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملتان کے جلسے کو روکنے کے لیے پی ڈی ایم کے قائدین کو گرفتار کیا جا رہا ہے لیکن میں بتانا چاہتا ہوں گرفتاریوں سے تحریکیں کم نہیں بڑھتی ہیں اور رضاکار اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ ہمیں کوئی مارے گا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…