بلاول بھٹو کرونا وائرس کا شکار عوام کے نام اہم پیغام جاری کردیا

26  ‬‮نومبر‬‮  2020

لاہور،اسلام آباد( این این آئی، آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ۔بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹر پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے بارے بتاتے ہوئے عوام کو ماسک پہننے کی درخواست کی۔بلاول بھٹو نے تمام سیاسی سر گرمیاں

معطل کر کے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ۔ بلاول بھٹو پی ڈی ایم کے ملتان جلسے میں بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرینگے ۔دریں اثنا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ملک میں جمعرات کو مسلسل دوسرے روز 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 40 افراد انتقال کرگئے ، جولائی کے بعد مسلسل دوسرے دن کیسز کی اتنی بڑی تعداد ہے۔اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 198 ہے جس میں سے 3 لاکھ 34 ہزار 392 صحتیاب ہوئے ہیں جو 86 فیصد سے زائد ہے جبکہ اموات کی تعداد 7 ہزار 843 تک پہنچ گئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 306 کیسز اور 40 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا جبکہ ایک ہزار 418 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 43 ہزار 963 تک پہنچ گئی۔ جمعرات 26 نومبر کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے مطابق صوبہ سندھ جو اس وائرس سے سب

سے زیادہ متاثر ہے وہاں 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 348 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار 381 تک پہنچ گئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 8 افراد ایسے تھے جو اس عالمی وبا کے باعث انتقال بھی کرگئے اور یوں یہ تعداد 2 ہزار

866 تک جا پہنچی۔ صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 720 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 506 ہوگئی۔ صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 19مریض انتقال کر گئے جس کے بعد پنجاب میں اموات کی تعداد 2 ہزار 923 ہوگئی۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 514 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 45 ہزار 314 ہوگئی۔اس کے علاوہ 5 افراد لقمہ اجل بنے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 344 تک جا پہنچی۔ بلوچستان صوبے میں گزشتہ 24

گھنٹوں میں 51 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 16 ہزار 942 تک پہنچ گئے۔بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک فرد کا اضافہ ہوا اور اس طرح مجموعی تعداد 165 تک جاپہنچی۔ اسی طرح اسلام آباد میں سرکاری

اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 576 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 28 ہزار 555 ہوگئی۔ دارالحکومت میں کورونا سے مزید 6 مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 297 ہوگئیں۔آزاد کشمیر

میں کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق میں کورونا کے 87 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 6 ہزار 403 ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید ایک فرد زندگی کی بازی ہارگیا اور اس طرح وہاں اموات کی مجموعی

تعداد 152 تک جا پہنچی۔ گلگت بلتستان میں وبا کے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 583 ہوگئی۔مزید یہ کہ 24 گھنٹوں میں وہاں کوئی موت واقع نہیں ہوئی جس کے بعد گلگت بلتستان میں اموات کی مجموعی تعداد 96 پر برقرار ہے۔ اس دوران

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 418 افراد شفایاب ہوئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 34 ہزار 392 ہوگئی۔ ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال کے مطابق مصدقہ کیسز:386198،صحتیاب: 334392،اموات: 7843 جبکہ فعال کیسز 43963 ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…