ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

ایک وزیر نے بتایا ہماری حکومت ختم ہور ہی ہے ، اس حکومت نے ۔۔۔سراج الحق نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات( آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ جھوٹ نہیں بولوں گا لیکن اب انہوں نے جھوٹ کو یو ٹرن کا نام دیا ہے۔ حکومت نے قوم کو مایوس کیا ہے، عمران خان کی حکومت میں موت اور عزت سستی ہوگئی ہے۔

پوری دنیا ہمارا ملک رسوا ہوا ہے، ہمارے دوست ممالک نے ہم سے منہ موڑلیا ہے، سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات میں بے گناہ لوگوں کا خون بہایا گیا یہاں سے ملکی تاریخ کی بدترین نقل مکانی ہوئی اور 18لاکھ لوگ یہاں سے نکل گئے تھے لیکن ان قربانیوں کے نتیجے میں انصاف کی حکومت نے بھی بے انصافی کی۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ جھوٹ نہیں بولوں گا لیکن اب انہوں نے جھوٹ کو یو ٹرن کا نام دیا ہے، عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ اگر لوگ میرے خلاف نکل ائے تو میں استعفیٰ دوں گا، آج تو کراچی سے خیبر تک لوگ آپ کی حکومت پر لعنتیں بھیج رہے ہیں۔ اب عمران اپنا وعدہ پورا کرنے کے لئے استعفیٰ دیں۔ عمران خان نے کہا تھا کہ گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بناؤں گا، انہوں نے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا لیکن ایک گھر نہیں بنایا ہے، ایک کروڑ نوکریاں دینے والے نے 35 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک وفاقی وزیر نے گزشتہ

دنوں بتایا کہ ہماری حکومت ختم ہو رہی ہے، اس وزیر نے کہا کہ اس حکومت نے ہم سب کو بھی بدنام کیا ہے۔ پی ڈی ایم کے نام پر اپوزیشن موجود ہے، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیان غریبوں یا کمشنر پر اختلاف نہیں، دونوں میں گھوڑے پر سواری پر اختلاف ہے، پی ڈی ایم میں

چند خاندانوں کے مفادات ہیں ، ہم اس ملک کے غریب عوام ، طلباء ، کاشتکاروں اور ماؤں بیٹوں کی بات کرتے ہیں۔ اس ملک میں حکمرانی کا ٹھیکیداری نظام چل رہا ہے اور جماعت اسلامی ایسا نظام نہیں مانتی، جب بھی نئی حکومت آتی ہے تو چینی اور آٹا چور اسمبلیوں میں پہنچائے جاتے ہیں، اگر عوام اس ملک میں انصاف چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کو اقتدار میں لانا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…